نوشہرہ کے بعد دیر بالا میں گیس سلینڈر کا دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق
نوشہرہ کے بعد دیر بالا میں بھی گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ اور چار خواتین زخمی ہو گئیں۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق دیربالا کے علاقہ واڑی میں دلارم خان نامی مقامی شحص کے مکان میں گیس سلینڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ چار خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوئے جنہیں واڑی اور تیمرگرہ کے ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا۔
گیس دھماکے کے بعد واڑی کے مکینوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، مقامی پولیس اور ایم پی اے ثناءاللہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ گیس دھماکے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب دیر بالا ہی میں خگرام کے مقام ڈمپر اور کوسٹر کے درمیان تصادم میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نوشہرہ میں گیس لیکیج دھماکے کے نتیجے مییں 7 افراد جھلس گئے تھے۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق واقعہ تحصیل پبی کے علاقے لاجبر کالونی میں پیش آیا جہاں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 7 افراد شدید جھلس کر زخمی ہوگئے۔
آج حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں دھماکے میں شدید جھلس جانے والی 34 سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ہے۔