خیبر پختونخوا

طالبات سے ذاتی کام لینے پر نوشہرہ میں سکول ہیڈ ٹیچر کی ٹرانسفر

نوشہرہ میں طالبات سے ذاتی کام لینے پر پرائمری سکول کی ہیڈ ٹیچر کو سزا کے طور دوسرے سکول منتقل کر دیا گیا۔

تحصیل جہانگیرہ کے گرلز پرائمری سکول حبیب اللہ کورونہ کی ہیڈ ٹیچر رضیہ شاہین پر الزام تھا کہ طالبات سے سکول کے ٹائم میں اپنا ذاتی کام لیتی تھی اور چند دن پہلے دو بہنوں کی طرف ان کے ذاتی کام کے لئے بازار جانے سے انکار پر انہیں سکول سے بھی نکالا تھا جس پر ان کے والدین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کو شکایت کی تھی۔

ڈی ای او فی میل نوشہرہ عطیہ سلطانہ کی جانب سے جاری کئے ٹرانسفر لیٹر میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کے سفارشات کی بنیاد پر مس رضیہ شاہین کو فوری طور پر میرہ نارئ پرائمری سکول کو ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

ہیڈ ٹیچر کی منتقلی پر سکول سے نکالی گئی طالبات کے والد عزت شاہ نے تعلیم محکمے کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن ساتھ میں گلہ کیا ہے کہ مس رضیہ شاہین کے ٹرانسفر کے احکامات 6 فروری کو جاری کئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود دو دن تک انہوں نے اسی سکول میں ڈیوٹی سرانجام دی جو کہ ڈی ای او کی حکم عدولی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button