خیبر پختونخوا

بنوں، 5 سالہ بچے کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے میں ملوث ملزم گرفتار

بنوں پولیس نے 5 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس سٹیشن کینٹ حکام کے مطابق گزشتہ دنوں مسماة (گ) نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ اس کا 5 سالہ بیٹا (و) باہر کھیلنے گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد وہ روتے ہوئے واپس گھر آیا، جس نے پوچھنے پر بتایا کہ اسد اللہ ولد قسمت علی ساکن کوٹکہ اسے غلیل دینے کے بہانے قریبی کھیتوں میں لے گیا اور وہاں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق رپورٹ کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسد اللہ کو گرفتار کرلیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان نے کہا ہے کہ حوض نور زیادتی کیس کو سامنے رکھ کر بچوں کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا قانون بنارہے ہیں تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی گھنائونی حرکت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے۔

متعلقہ خبریں:

بچوں سے زیادتی کے مجرم کو پھانسی، ویڈیو مشتہر کرنے کی تجویز

بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کی ایک وجہ موبائل فون 

بچوں سے جنسی زیادتی ایک قابل قبول حقیقت بن گئی

درندے پھول مسل رہے ہیں، معاشرہ سو رہا ہے

اپنے دفتر میں چارسدہ کے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ جب تک ان ظالموں کو کھلے عام سزا نہیں دی جاتی تب تک یہ لوگ باز نہیں آئیں گے، یہ لوگ انسان کہلانے کے لائق نہیں کیونکہ پھول جیسے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنا ظلم کی انتہا ہے اور ایسی حرکت کرنے والے جانور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حوض نور کے کیس میں ان کے خاندان کو انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اس کیس کے حوالے سے ہم نے قانونی کمیٹی بنائی ہے جس کا مقصد تفتیشی عمل کو عدلیہ کے سامنے بہترین انداز میں پیش کرنا ہے تاکہ نور کے قاتل پھانسی سے بچ نہ جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button