خیبر پختونخوا
بنوں، جانی خیل میں بارودی مواد کا دھماکہ، ایک شخص جاں بحق
بنوں کے علاقے جانی خیل میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے دھماکہ خیز مواد نیک امان اللہ کے گھر کے ساتھ نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیک امان اللہ حقانی گروپ مولوی اسحاق گروپ سے تعلق رکھتے تھے ۔