خیبر پختونخوا

کورونا وائرس، شانگلہ میں چینی باشندوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا فیصلہ

سٹیزن جرنلسٹ طارق عزیز

کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر شانگلہ کے ضلعی انتظآمیہ نے ضلع میں چینی باشندوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق کمیٹی ھیلتھ محکمے کے افسران کے اجلاس میں تشکیل دی جا چکی ہے جو کہ چینی باشندوں کا ڈیٹا جمع کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کو ان باشندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

اے ڈی سی شانگلہ کے مطابق  ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے مشترکہ طور پر احتیاطی اقدامات شروع کردیئے ہیں اور اسی مقصد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بشام میں ایک الگ وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے-

ان کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال شانگلہ یا قریبی علاقوں سے کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے لیکن شانگلہ کا مرکزی شہر بشام شاہراہ ریشم کے ذریعے چائنا سے ملتا ہے اور چینی شہری نہ صرف مستقل اس راستے کو استعمال کرتے ہیں بلکہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری میں بھی ہزاروں چینی باشندے کام کرتے ہیں-  یہی وجہ ہے کہ ان اصلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے-

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button