خیبر پختونخوا

گلیات سنو فیسٹیول، ملک بھر سے سیاحوں کی شرکت

تین روزہ فیسٹیول میں سکینگ، بائیکرز، سنو ہائیکنگ، سنو ٹیوبنگ، بون فائر، رسہ کشی، سنو فٹبال، کیمپنگ، وی لاگ مقابلے، فوڈ سٹالز، سنو کارٹونز، جیپ ریلی سمیت دیگر مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گلیات میں تین روز سنو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جسمیں مختلف مقابلوں سمیت میوزک نائٹ، بون فائر اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے،ملک بھر سے سیاح گلیات کے سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے پہنچ چکے ہیں۔

ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد کردہ تین روزہ فیسٹیول میں سکینگ، بائیکرز، سنو ہائیکنگ، سنو ٹیوبنگ، بون فائر، رسہ کشی، سنو فٹبال، کیمپنگ، وی لاگ مقابلے، فوڈ سٹالز، سنو کارٹونز، جیپ ریلی سمیت دیگر مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سیاحوں کیلئے رات کو موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں نامور گلوکار علی عظمت، عمیر جیسوال اور فنکار حمزہ علی عباسی شرکت کرینگے۔

سنو کے مختلف مقابلوں کا انعقاد مختلف مقامات نتھیاگلی، ایوبیہ، ڈونگا گلی، خانپوراور مشک پوری ٹاپ پر جاری ہے جس کا مقصد گلیات میں سیاحوں کو تمام مقامات کی سیر و تفریح سمیت گلیات کے خوبصورت مقامات سے لطف اندوز کرانا بھی ہے۔

سنو فیسٹیول میں موجود خاتون سیاح  لاریب رضا نے ٹی این این کو بتایا کہ انہیں یہاں آکر اچھا محسوس ہورہا ہے’ شہر کے شور شرابے سے دور برف سے ڈھکی اس وادی میں کافی سکون ہے اسلئے وہ نہ صرف خود بلکہ اپنے عزیز و اقارب کو بھی گلیات انے کا مشورہ دینگی’ انہوں نے بتایا۔

اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے بتایا کہ حکومت کی ہمیشہ سے یہی کوشش ہیں کہ عوام کو سیر و تفریح کے مواقع فراہم کرے، لوگ سمجھتے ہیں کہ سوئرزیلنڈ دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے لیکن ہم کہتے ہیں خیبر پختونخوا کا ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن دنیا بھر میں سب سے زیادہ دلکش اور خوبصورت علاقے ہیں انہوں نے بتایا کہ اگلے سال اس سنو فیسٹیول میں بیرونی ملکوں سے بھی سیاح مدعو کئے جائیں گے۔

اسلام آباد سے آئے ہوئے سیاح اعزاز احمد نے ٹی این کو بتایا کہ وہ اکثر دوستوں کے ساتھ برف پوش پہاڑوں کا رخ کرتے ہے اور اس سال سنو فیسٹیول سے وہ لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اب امن اچکا ہے اور اس کا منہ بولتا ثبوت انٹرنیشنل میگزین نے پاکستان کو سیاحت کے لئے دنیا کا محفوظ ملک قرار دینا ہیں، انہیں امید ہے کہ اب نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی بھی پاکستان سیروتفریح کے لئے اینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button