خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ محمود خان اور برطرف وزراء میں کوئی رنجش نہیں۔ شوکت یوسفزئی

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا  شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان اور برطرف وزراء میں کوئی رنجش نہیں، وزراء پارٹی سے نہیں نکالے  گئے  پارٹی ڈسپلن  کے معاملے پر کارروائی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تینوں برطرف وزراء جن میں عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان شامل تھے جنہیں ذاتی اختلافات کی بناء پر برطرف نہیں کیا گیا تھا بلکہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عہدوں سے برطرف کیا گیا تھا۔

شوکت یوسفزئی کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان اور برطرف وزراء کے درمیان کوئی ذاتی اختلاف تھا نہ ہی کوئی رنجش، برطرفی کا فیصلہ وزیراعظم نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تینوں برطرف وزراء کو پارٹی سے نہیں نکالا گیا، صرف پارٹی ڈسپلن معاملے پر کارروائی ہوئی، وزیراعظم اور برطرف وزراء کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا بات ہوئی معلوم نہیں، برطرفی کا فیصلہ وزیراعظم کا تھا اور بحالی بھی وہی کریں گے اگر دوبارہ آئے تو پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھنا ہوگا۔

یاد رہے کہ 26 جنوری کو خیبر پختون خوا میں سینئر وزیر عاطف خان سمیت تین وزرا اپنے عہدوں سے برطرف کر دیے گئے تھے۔

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں سینئر صوبائی وزیر عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل احمد کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا بتایا گیا تھا۔

اس حوالے سے وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تینوں وزراء کو خیبرپختونخوا کابینہ سے نکالا گیا ہے۔

اس بارے میں مزید پڑھیں:

"ہٹائے گئے وزراء گروپنگ میں ملوث تھے”

”ہمارے خلاف ٹھیک ٹھاک سازش ہوئی ہے”

شہرام خان، محد عاطف کی عمران خان سے ملاقات

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button