خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 4 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ

سوات اور گردونواح سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پھر سے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے سوات اور صوبے کے دیگر علاقوں کے ساتھ افغانستان اور تاجکستان کے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.4 جبکہ گہرائی 30 کلومیٹر تھی، بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ عمارتیں لرز گئیں۔

سوات کے علاقے میں اس وقت موسم شدید سرد ہے اور برفباری و بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم اس کے باوجود لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

اس دوران لوگ مسلسل اور باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button