خیبر پختونخوا
چارسدہ میں مبینہ طور پر زہریلے سوپ پینے سے دو بچے جانبحق
تنگی کے رہائشی بچوں کے والدہن کا کہنا ہے کہ کل رات کو ان کے گھر کے بچوں نے مقامی بازار سے سوپ پیا تھا جس کے بعد ان تمام کی حالت غیر ہوگ
چارسدہ میں مبینہ طور پر زہریلے سوپ پینے سے دو بچے جاں بحق جبکہ مزید تین کی بھی حالت غیر ہوگئی ہے۔ مرنے والے بچے آپس میں بہن بھائی ہیں۔
ابراہیم خیل، تنگی کے رہائشی بچوں کے والدہن کا کہنا ہے کہ کل رات کو ان کے گھر کے بچوں نے مقامی بازار سے سوپ پیا تھا جس کے بعد ان تمام کی حالت غیر ہوگئی۔ بچوں کو فوراّ تنگی کے تحصیل ہیڈکوارٹر ھسپتال پحنچایا گیا جہاں پر 10 سالہ تیمور اور 12 سالہ ثانیہ کی موت واقع ہوگئی جبکہ مزید تین بچے ابھی بھی زیرعلاج ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے پیٹ سے سبز رنگ کا کچھ مادہ نکلا ہے جو کہ زہر کے مانند ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے سے پہلے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ مادہ سوپ ہی ہے یا کچھ اور مادہ۔ زیرعلاج بچوں کے حوالے سے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی معدے صاف کرائے گئے ہیں اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔