"پولیو وائرس کے خاتمے تک ہمارے نونہال خطرے میں ہیں”
جب تک پولیو جیسے خطرنا ک وائرس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ہمارے نونہال شدید خطرے میں ہیں اور ان کو اس خطرے سے نکالنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے، حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بناکر اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں حمیدالرحمان داوڑ نے پریس کلب بنوں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بنوں میں 7 روزہ پولیو مہم 27 جنوری سے شروع ہوگی اور اس مہم میں بنوں میں 57 یونین کونسلز میں 238000 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے, اس مہم میں 972 موبائل ٹیمیں، 65 فکسڈ ٹیمیں، 60 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 6 رومنگ ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں پولیو کنٹرول روم کی طرف سے 22 ٹیمیں اس مہم کی نگرانی کریں گی جبکہ مقامی ماہرین کے 10 افراد پر مشتمل وفد اس مہم میں خصوصی معاونت فراہم کرے گا۔
ڈی ایچ او بنوں نے کہا کے پولیو وائرس بنوں میں ہر جگہ موجود ہے اور اس سے بچنے کیلئے پولیو ویکسین ہی واحد اور محفوظ راستہ ہے ورنہ خدا نہ کرy کل ہمارے بچے جس سے ہماری بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اپاہج ہو جائیں۔