خیبر پختونخوا

نوشہرہ، بچی سے زیادتی انتقام لینے کیلئے کی، مرکزی ملزم کا انکشاف

نوشہرہ کے علاقہ کاکا صاحب میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنے والے ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ مقتولہ حوض نور کے ماموں نے حجرے میں مجھے دو مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے انتقام لینے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

نوشہرہ میں بچی حوض نور کے قتل کیس کے مرکزی ملزم ابدار کے اعترافی بیان کے مطابق ملزم ابدار کا کہنا ہے کہ حوض نور کے ماموں شہزاد نے اسے دو دفعہ اپنے حجرے میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد اس نے انتقام لینے کے لئے حوض نور سے تعلق بنایا۔

متعلقہ خبریں:

نوشہرہ، سات سالہ بچی قتل، دو ملزمان گرفتار

حوض نور کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے

حوض نور کے قاتل کا عدالت کے روبرو اعتراف جرم

حوض نور کی ڈی این اے رپورٹ لاہور بھیجنے کا فیصلہ

ملزم نے بتایا کہ خواہش پوری کرنے سے انکار پر نور کو پانی کی ٹینکی میں پھینک دیا، نکلنے کی کوشش کے دوران اس نے نور کا گلا دبا دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

ملزم نے مزید بتایا کہ لاش ملنے پر بچی کے والدین میرے گھر پہنچ گئے اور حجرے لے جا کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا پھر پولیس مجھے تھانے لے آئی۔

ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذوالفقار نے میڈیا کو بتایا کہ حوض نور کے نمونے ڈی این اے کے لئے خیبر میڈیکل کالج بھیجے گئے اور مزید بہتر نتائج کے لئے نمونے پنجاب فرانزک لیب بھیج دیئے گئے ہیں جب کہ ملزم کے خون کے نمونے بھی لاہور بھیجے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button