خیبر پختونخوا
چارسدہ، سرکاری آٹا تقسیم کرتے 4 مزدور بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر زخمی
اسسٹنٹ کمشنر تنگی عدنان جمیل کی نگرانی میں سرکاری آٹے کا ٹرک بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے باعث چار مزدور زخمی ہوگئے ۔
مزدوروں کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال تنگی منتقل کردیا گیا جبکہ ایک مزدور کو حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے پشاور منتقل کیا گیا۔
گزشتہ روز تنگی میں اے سی تنگی کے زیر نگرانی سرکاری آٹا فروخت ہو رہا تھا کہ اس دوران بدنظمی پیدا ہونے کے بعد کھلبلی مچ گئی اور ٹرک ڈرائیور نے ٹرک بھگانے کی کوشش کی جو بے قابو ہو کر ہائی اوولٹیج بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا۔
تاروں سے ٹکرانے کی وجہ سے ٹرک میں سوار آٹا فروخت کرنے والے چار مزدور بجلی کی شارٹ سے زخمی ہوگئے۔