خیبر پختونخوا
ہڑتال ختم، انتظامیہ اور نانبائیوں کے مابین مذاکرات کامیاب
خیبر پختونخوا میں انتظامیہ اور نانبائیوں کے مابین ہونے والے مذاکرات میں 115 گرام کی روٹی 10 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا جس کے بعد نانبائیوں نے ہڑتال ختم کردی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر میں نانبائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں 115 گرام کی روٹی 10 روپے اور 170 گرام کی روٹی 15 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا۔
متعلقہ خبریں:
"روٹی نہیں تھی لوگ بھوکے پیٹ چلے گئے”
خیبر پختونخوا کے اسی فیصد تندور سیفٹی سٹینڈرڈز کے مطابق نہیں
گندم اور آٹا وافر مقدار میں موجود ہیں بحران کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد صدر نانبائیان ایسوسی ایشن نے کہا کہ روٹی کے وزن اور قیمت کا تعین ہونے کے بعد ہڑتال ختم کردی ہے۔
واضح رہے خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت کے بعد نان بائیوں کی روٹی کی قیمت بڑھانے کے لیے ہڑتال جاری تھی۔