خیبر پختونخوا

مردان میں خیبرپختونخوا کا پہلا ٹی ہاؤس

 

صوبہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار مقامی شعرا کے مل بیٹھنے کے لیے ضلع مردان میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں آج کل شعرا کی بھیڑ لگی ہوئی ہے۔ مردان ٹی ہاؤس کے نام سے اس مرکز کا افتتاح نو جنوری، 2020 کو چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے مردان سپورٹس کمپلکس میں کیا۔

ٹی ہاؤس کے انچارج اور یوتھ آفیسر عثمان خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر پہلی بار شعرا کے لیے مل بیٹھنے کی جگہ مہیا کی ہے۔ ٹی ہاؤس میں شعرا کے بیٹھنے کے لیے ایک ہال اور مطالعہ کے لیے ایک لائبریری موجود ہے جبکہ یہاں ایک باورچی خانہ بھی بنایا گیا ہے تاکہ شعرا کے لیے چائے کا انتظام کیا جا سکے۔

اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: ہم شعرا اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ اسے کامیاب کرائیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button