خیبر پختونخوا

پشاور کارخانوں میں پولیس چیک پوسٹ کےقریب دھماکہ، 5 خواتین سمیت 10 افراد زخمی

پشاور کے علاقے کارخانوں مارکیٹ میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں 5 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے موصول ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گنڈا مار خواتین کے پاس موجود آتشبازی کے سامان کے باعث ہوا ہے تاہم فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں ایک پولیس اہلکار اور ایک محکمہ اینٹی نارکاٹکس کا اہلکار جبکہ بعض راہگیر بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جہاں سے حتمی اطلاعات ابھی موصول ہونی ہیں، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی ہیں جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button