شانگلہ، انجینئرنگ کے فائنل ائیر طالبعلم نامعلوم وجوہات کی بناء پر قتل
سی جے طارق عزیزی سے
شانگلہ کے علاقے داموڑی سے تعلق رکھنے والے انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالب لعلم کو نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر قتل کر دیا جس کی لاش سوات کے علاقے برہ بانڈی سے ملی۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق 27 سالہ محمد عارف کو کہیں اور قتل کرکے لاش برہ بانڈی میں پھینک دی گئی،
پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا جس کی تدفین آج آبائی گاوں میں کی گئی۔
مقتول محمد عارف سرحد یونیورسٹی میں بی ٹیک کے فائنل ائیر کے طالب علم تھے۔
یاد رہے کہ اس سے چند روز قبل شانگلہ ہی کے رہائشی پرویندر سنگھ کو مبینہ طور پر مردان میں قتل کرکے لاش پشاور میں پھینک دی گئی تھی۔
اس سے پہلے شانگلہ کے نواب علی، جو محکمہ تعلیم میں ڈی ای او تھے، کو کوہستان میں دوران ڈیوٹی قتل کر دیا گیا تھا-
شانگلہ کے رہائشیوں کے ساتھ پے درپے پیش آنے والے واقعات کے بعد مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور انہوں نے پولیس کے اعلی افسران اور سیاسی لوگوں سے اس بارے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔