خیبر پختونخوا
‘ 48 گھنٹوں میں نواز شریف کی رپورٹس نہ ملیں تو محکمہ داخلہ کارروائی کرے گا’
لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی لیڈروں کے ساتھ ایک کیفے میں کھانا کھاتے تصویر کے سامنے آنے کے بعد وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم سزا یافتہ ہیں ان کو عدالت نے ریلیف دیا ہے لیکن ایسا دکھائی نہیں دیتا کہ وہ علاج کروا رہے ہیں تو انہیں کس بنیاد پر مزید وقت دیا جائے۔
لاہور میں منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ چھ ہفتے میں نوازشریف کا کوئی علاج نہیں ہوا اور علاج سے متعلق کوئی نئی رپورٹ پنجاب حکومت کو نہیں بھیجی گئی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تصویر پر حکومت کو بہت سے خدشات ہیں۔
اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں: ’رپورٹس میں جن بیماریوں کا ذکر ہے ہم پہلے سے جانتے ہیں۔‘