خیبر پختونخوا

چارسدہ، گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر زخمی

چارسدہ کے علاوے اتمانزئی میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق اتمانزئی حلیم آباد میں قاری محمد علی کے گھر میں رات کے وقت گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں قاری محمدعلی , اس کی بیوی, 14 سالہ بیٹی, بھائی محمد علی اور دو بھتیجیاں جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

دھماکے سے گھر کے دو کمروں کو کافی نقصان پہنچا جبکہ قریبی ہمسائے کے گھر کا برآمدہ بھی گر گیا جس سے موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا۔

تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے یا کسی کی حالت نازک اس بارے تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہو ئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button