خیبر پختونخوا

8 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، چارسدہ میں شہرام ترکئی نے افتتاح کرلیا

صوبے کے 8 اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے 5 دنوں کیلئے شروع، خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت شہرام خان ترکئی نے چارسدہ میں نستہ کے بنیادی صحت مرکز میں بچوں کو قطرے پلاتے ہوئے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

اس موقع پر وزیر صحت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 8 ہزار کے قریب ٹیمیں 8 اضلاع کے 21 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کے لئے تشکیل دی گئی ہیں، بارش اور برفباری سے مسائل پیدا ہوئے تو مہم کو توسیع دے سکتے ہیں، فیلڈ ورکرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے اور مہم میں کسی قسم کی غفلت کی کوئی گنجائش برداشت نہیں کی جائے گی اور غلطی پر سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے علماء اور اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علماء پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیں اور والدین بچوں کو قطرے پلا کر ملک کا مستقبل محفوظ بنائیں، پولیو مہم کے دوران ہر بچے تک ہر صورت پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسائل کو چھپانے کی بجائے ان کو سامنے لاکر حل کریں گے، پولیو ورکرز کو بھی درپیش مسائل فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، پولیو ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے حوالے سے حقائق صحافی برادری سے بھی شیئر کریں گے۔ یاد رہے سال 2014 سے 2019 تک چارسدہ میں پولیو کے پانچ کیسسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ نئے کیسز کے رپورٹ ہونے کے بعد 2019 میں ملک بھر میں پولیو کے کل کیسز کی تعداد 134 تک پہنچ گئی ہے جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button