خیبر پختونخوا

ملک میں پولیو کے 6 نئے کیسز رپورٹ، 2 کا تعلق خیبرپختونخوا سے

 

ملک بھر سے پولیو کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے دو کا تعلق کا خیبرپختونخوا سے ہے۔ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے دو، سندھ کے جامشورو، قمبراور خیبرپختونخوا کے لکی مروت اورڈیرہ اسماعيل خان سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ای او سی کے مطابق سرائے نورنگ سے 9ماہ کی بچی جبکہ ڈی آئی خان سے24ماہ کےبچےمیں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق 24 دسمبر کو بچوں کے فضلے کے نمونے تصدیق کے لیے لیبارٹری بھجوائے گے تھےجہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نئے کیسز کے رپورٹ ہونے کے بعد 2019 میں ملک بھر میں پولیو کے کل کیسزکی تعداد 134تک پہنچ گئی ہے جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔

جس طرح ملکی سطح پر خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح خیبرپختونخوا میں سال 2019 میں ضلع لکی مروت سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لکی مروت سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسزکی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ 2 جنوری کو بھی خیبر پختونخوا میں پولیو کے پانچ نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنوں کی تحصیل بنوں سے 26 ماہ کے بچے، ٹانک کی تحصیل ٹانک سے 30 ماہ کی بچی اور 5 ماہ کے بچے، ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پرواہ سے 24 ماہ کی بچی جبکہ مہمند کی تحصیل بائزئی سے 6 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button