بنوں میں ٹریفک اہلکار کے تشدد سے صحافی زخمی
ضلع بنوں میں کوریج دوران ٹریفک پولیس اہلکار کے تشدد سے نیشنل پریس کلب بنوں کے جنرل سیکرٹری فرید نیازی زخمی ہوگئے۔
نیشنل پریس کلب بنوں کے صدر گوہر وزیر کے مطابق صحافی فرید نیازی آج پیر کو بنوں بازار میں تجاوزات اور جام ٹریفک کے خلاف رپورٹ بنانے میں مصروف تھے کہ اس دوران ٹریفک اہلکار نے ان پر تشدد کیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ فرید نیازی کو علاج کے لئے زخمی حالت میں بنوں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
گوہر وزیر کا کہناہے کہ واقعہ کے بعد ٹریفک پولیس اہلکار نے فرید نیازی سے موبائل بھی قبضے میں لے رکھا ہے جبکہ واقعہ کے خلاف سٹی تھانہ میں ایف آئی ار بھی درج کرائی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پریس کلب بںوں کابینہ نے ہنگامی طور پر اجلاس بلایا گیا جس میں آئی جی خیر پختونخوا، ڈی آئی جی بنوں او ڈی پی او بنوں سے متفقہ طور پر ٹریفک پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
دوسری جانب بیٹنی پریس کلب کے صدر ایوب بیٹنی نے بھی صحافی فرید نیازی پر ہونے والے تشدد کی پرمذمت کرتے ہوئے آر پی او بنوں سے واقعہ میں ملوث تریفک پولیس اہلکار کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔