خیبر پختونخوا
پشاور میں مطلع ابر آلود، ملاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات خیبر پختونخوا نے پشاور ڈویژن میں کہیں کہیں مطلع کے ابرآلود رہنے جبکہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، دیر میں 25 ملی میٹر، کالام میں 18 ملی میٹر، چترال اور دروش میں 13 ملی میٹر، میرکنی میں 12 ملی میٹر، مالم جبہ اور پاراچنار میں 5 ملی میٹر اور سیدو شریف اور کاکول میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بالائی علاقوں پر برفباری بھی ہوئی، کالام میں 9 انچ، مالم جبہ میں 3، دیر اور چترال میں دو جبکہ دروش میں ایک انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔