خیبر پختونخوا

2020 میں پولیو کا پہلا وار، خیبر پختونخوا سے 5 نئے کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا میں پولیو کے پانچ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سالِ گزشتہ کے کیسوں سمیت صوبے میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی۔

جمعرات کے روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنوں کی تحصیل بنوں سے 26 ماہ کے بچے، ٹانک کی تحصیل ٹانک سے 30 ماہ کی بچی اور 5 ماہ کے بچے، ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پرواہ سے 24 ماہ کی بچی جبکہ مہمند کی تحصیل بائزئی سے 6 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ بچوں کے والدین نے اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوائے تھے، ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گے تھے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد ان بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی یوں گزشتہ سال ملک بھر میں سامنے آنے والےکیسوں کو ملا کر پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 123 جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 88 ہو گئی ہے۔

صوبے میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو اور موثر بنانا اور ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button