خیبر پختونخوا

بٹگرام: طالبعلم سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو عمر قید کی سزا

 

بٹگرام کی مقامی عدالت نے طالب علم سے جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کا الزام ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو 24،24سال قید کی سزا سنادی، بدنامی کے خوف سے طالب علم نے خودکشی کرلی تھی۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں ایڈیشنل سیشن جج نے نو عمر یتیم لڑکے سے زیادتی اور اس کی ویڈیو بنا کر  بلیک میلنگ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر2 ملزمان کو 24،24 سال کی قید  کی سزاسنائی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ملزمان پر 14،14 لاکھ روپے جرمانے کے علاوہ ورثاء کو دیت کی رقم دینے کا بھی حکم سنایا ہے۔

واضح رہے کہ بٹگرام کےعلاقے شانگلی بالا میں ملزمان عامر اور انس نے سکول کے طالب علم محمد عدنان کو گذشتہ سال مارچ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تصاویر اور ویڈیو بھی بنائی تھی۔

ملزمان یتیم طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے بلک میل بھی کررہے تھے جس پر عدبدنامی کے خوف سے عدنان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی تھی۔

پولیس نے واقعے کے چند روز بعد  ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button