خیبر پختونخوا

نوشہرہ: گیس لیکیج کے نتیجے میں دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس گئے

 

نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ میں گیس لیکیج کی وجہ سے گھر میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس گئے۔ ریسکیو ون ون ٹوٹو کے مطابق جمعرات کی صبح پیش آیا لیبرکالونی میں پیش آیا جہاں محمد جنید کی بیوی نے جیسے ہی ناشتہ بنانے کے لیے چولہا جلایا تو اس دوران زوردار دھماکہ ہوگیا کیونکہ گیس پہلے سے لیک تھا۔

ریسکیو ون ون ٹوٹو کے مطابق دھماکے کے باعث محمد جنید، اس کی بیوی اور 5 بچے جھلس گئے۔ جھلس جانے والے زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے نوشہرہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔

‎  ہسپتال ذرائع کے مطابق محمد جنید کی بیوی اور ایک بیٹی کی حالت تشویشناک ہے جن کو علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button