بین الاقوامیقومی

ملالہ یوسف زئی کل 24ویں سالگرہ منائیں گی

امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اپنی 24ویں سالگرہ کل (12 جولائی پیر کو) منائیں گی۔

ملالہ یوسف زئی 12 جولائی 1997ء کو پاکستان کے صوبہ خیر پختونخوا کے علاقہ مینگورہ میں پیدا ہوئیں، ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔

ملالہ یوسفزئی انسانی حقوق، خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں سرگرم عمل ہے، وہ کسی بھی شعبے میں نوبل انعام حاصل کرنے والے دنیا کی سب سے کم عمر فرد ہیں۔

10 اکتوبر 2014ء کو ملالہ یوسفزئی کو بچوں اور نوجوانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے پر نوبل انعام برائے امن سے نوازا گیا، سترہ برس کی عمر میں نوبل انعام حاصل کرنے والی وہ کم عمر ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ سماجی کارکن اور نوبیل امن انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی حال میں اس وقت متنازعہ ہو گئی تھیں جب انہوں نے کہا تھا کہ کسی کو اپنی زندگی میں رکھنے کیلئے شادی کی دستاویزات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے، مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنی ہے، اگر آپ اپنی زندگی میں کسی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو نکاح نامے پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے، صرف پارٹنر بن کر کیوں نہیں رہ سکتے؟

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button