بین الاقوامی

سعودی عرب جانے والے غیرملکی مسافروں کے لیے گائیڈ لائنز جاری

سعودی عرب جانیوالے غیرملکی مسافروں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔ نئی ہدایات پر عمل 16 جون سے شروع ہوگا۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ غیرملکی مسافر سعودی عرب آمد سے قبل حفاظتی ٹیکوں کے ڈیٹا کی رجسٹریشن مکمل کرائیں گے۔

ایئرلائنزویکسی نیشن سے متعلق ڈیٹا ویب سائٹ پر درج کرنا لازمی یقینی بنائیں۔ ایئرلائنز مسافروں کے ڈیٹا اندراج کا مختلف طریقوں سے تصدیق یقینی بنائے۔ موبائل فون پر تصدیقی پیغام اور رجسٹریشن نمبر سرٹیفکیٹ سے ڈیٹا اندراج کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ رجسٹریشن ویب سائٹ پر پاسپورٹ نمبر درج کرکے بھی ڈیٹا اندراج کا معلوم کیا جاسکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان، بنگلا دیش اور بھارت پر تاحال سعودی سفری پابندیاں عائد ہیں۔ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، امریکا، پرتگال اور آئرلینڈ کو سفری اجازت دی ہے۔ فرانس، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور جاپان کے شہریوں کو بھی آنے کی اجازت ہے۔

سعودی عرب آنے والے تمام افراد کو ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا ہوگا سب کے لیے قرنطینہ اور ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button