بین الاقوامی

مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ میں آب زم زم اب روبوٹ پیش کریں گے

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سمارٹ روبوٹ آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے شرکت کی۔ انہوں نے تمام انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں جدید سائنس کی رسائی اور ڈیجیٹل ترقی کو سراہا۔

یہ روبوٹ زائرین کی نقل وحرکت میں رکاوٹ ڈالے بغیر آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کرے گا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ ’جدید ٹیکنالوجی سماجی خدمات کے لیے ضروری ہے بالخصوص جبکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ عام ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا اب مسجد الحرام کے زائرین کے تحفظ و سلامتی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ مسجد نبوی میں10 سمارٹ روبوٹ متعارف کروائے گئے تھے۔ روبوٹ ایک خودکار کنٹرول سسٹم کے مطابق اور چھ سطحوں پر کام کرتے ہیں۔ بیٹری چارج شدہ روبوٹ بغیر کسی مداخلت کے پانچ سے آٹھ گھنٹے کام کرسکتے ہیں۔

عمومی زائرین اور نمازیوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر تصدیق شدہ روبوٹ ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button