انٹرٹینمنٹبین الاقوامی

ساؤتھ افریقن خاتون کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش، عالمی ریکارڈ قائم

جنوبی افریقا میں ایک خاتون نے بیک وقت دس بچے پیدا کر کے مالی کی خاتون کا ریکارڈ توڑ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی 37 سالہ گوسیامے تھامارا کو حمل کے دوران لیڈی ڈاکٹر نے الٹرا ساؤنڈ کر کےخاتون کو بتایا تھا کہ ان کی کوکھ میں 8 بچے پل رہے ہیں تاہم زچگی والے دن خاتون نے 10 بچوں کو جنم دیا جن میں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔

دس بچوں کی پیدائش کے لیے خاتون کو کسی قسم سرجری کی ضرورت نہیں پڑی، نارمل ڈلیوری کے بعد زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔

گوسیامے پہلے ہی جڑواں بچوں کی ماں ہیں اس طرح اب ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 12 ہو گئی ہے، بیک وقت دس گوسیامے تھامارا کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ مالی میں گزشتہ ماہ ایک خاتون نے 9 بچوں کو جنم دیا تھا جب کہ 2012 میں بھارتی خاتون کے یہاں 11 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی تاہم بچوں کی یہ پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button