افغانستانبین الاقوامی

کابل دھماکہ، افغان فورسز کے ترجمان سمیت 3 افراد جاں بحق

افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے ترجمان سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق پبلک پروٹیکشن فورس سے تھا، ان میں ترجمان ضیا وادان بھی شامل تھے جو اپنی گاڑی میں دفتر جا رہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ اب تک کسی گروپ نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ کابل کے علاقے کرتینا میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، تینوں افراد کا تعلق پبلک پروٹیکشن فورس سے تھا، ان میں ترجمان ضیا وادان بھی شامل تھے جو اپنی گاڑی میں دفتر جا رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ اب تک کسی گروپ نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button