قومی

کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق، تعداد 10 ہزار 644 ہو گئی

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 46 افراد چل بسے، 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق ہوئے اور 2 ہزار 899 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 10 ہزار 644 اموات ہوئیں، اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 02 ہزار 416 ہو گئی، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 969 ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 34 ہزار 803 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 410 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 70 لاکھ 88 ہزار 14 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 25 ہزار 509، پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار 909، خیبر پختونخوا 61 ہزار 148، بلوچستان میں 18 ہزار 373 کیسز، اسلام آباد 39 ہزار 120، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 478 ہو گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button