بین الاقوامی

زلمے خلیل زاد کی افغان حکومت اور طالبان کے وفد سے ملاقات طے

امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ سابق امریکی سفارت کار زلمے خلیل زاد، جنہوں نے گزشتہ برس معاہدے پر بات چیت کی تھی، وہ قطر واپس جا رہے ہیں جہاں وہ طالبان اور افغان حکومت کے وفد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں محکمہ خارجہ نے کہا کہ زلمے خلیل زاد تشدد میں فوری طور پر نمایاں کمی اور جنگ بندی کے لیے سیاسی روڈ میپ اور اقتدار میں شیئرنگ سے متعلق سمجھوتہ کریں گے۔

خیال رہے کہ افغان طالبان نے پینٹاگون کی جانب سے تقریباً 2 ہزار امریکی فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک اچھا قدم ہے جس سے ملک میں جاری طویل تنازع کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

طالبان کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی بیرونی فورسز واپس چلی جائیں گی اس قدر ہی جلد جنگ کا خاتمہ ہو گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے جس میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ علاقائی امن اور دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button