قومی

روٹھی بیوی کو منانے آئے نوجوان کو سسرالیوں نے آگ لگا دی

سرگودھا میں روٹھی بیوی کو منانے کیلئے لاہور سے سرگودھا آنے والے نوجوان کو سسرال میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر جلانے پر اس کے برادر نسبتی اور تین سسرالیوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ منظور ٹاؤن کی آسیہ بی بی 6 بچوں کی ماں اپنے شوہر محمد شاہد سے ناراض ہو کر اپنے میکے آئی تو اس کا شوہر محمد شاہد لاہور سے بیوی کو منانے سرگودھا اپنے سسرال بلاک 14 آیا جہاں بیوی کے درمیان منانے پر توں تکرار پر اس کا سسرالیوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس کے برادر نسبتی فاروق نے بہن کی حمایت کرتے ہوئے مبینہ طور پر بہنوئی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے محمد شاہد بری برح جھلس گیا جسے شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال میں محمد شاہد نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا جس پر تھانہ سٹی پولیس نے ماڈل ٹاؤن لاہور کے محمد شاہد کی مدعیت میں پٹرول چھڑک کر سسرال میں آگ لگا کر اسے جلانے کے الزام میں اس کے بردار نسبتی محمد فاروق اور دیگر تین سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے جبکہ مدعی کی حالت ہسپتال میں بہتر بتلائی جا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button