بین الاقوامی

سات ماہ بعد خانہ کعبہ ایک بار پھر ”اللہ اکبر” کی صداؤں سے گونج اٹھا

سات ماہ کی کورونا ویرانی کے باعث خانہ کعبہ ایک بار پھر اللہ کے مہمانوں سے آباد ہو گیا۔

صحت کے پروٹوکول اور ایس اوپیز پرعمل درآمد کرتے ہوئے عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مسجد حرام کے دروازے بھی زائرین کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اندورن ملک سے عازمین عمرہ قافلوں کی شکل میں مسجد حرام پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حرم شریف میں طواف کی اجازت دیدی گئی

100 خوش نصیب پاکستانی اور 1984 کا شاہی حج

بیان میں کہا گیا ہے کہ طواف کے لئے دن میں 6 اوقات مقرر کئے گئے ہیں، پہلے مرحلے میں صرف 30 فی صد عمرہ زائرین کو اجازت دی گئی ہے، پہلے مرحلے میں چھ ہزار فرزندان توحید عمرہ کے فرائض انجام دیں گے۔

گذشتہ ایک ہفتے سے ملک بھر سے عمرہ زائرین کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت کے لیے 200 بسیں تیار کی گئی ہیں۔

سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بس میں معتمرین کو چار صفوں میں ایک سیٹ چھوٹ کر ایک پر بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے، اس طرح ایک بس میں صرف 20 عازمین عمرہ کو سوار ہونے کی اجازت ہو گی۔

یاد رہے کہ مارچ 2020 کے آغاز میں ہی سعودی عرب نے ایک اور شہری کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے وائرس کی روک تھام کے پیش نظر اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی لگا دی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button