بین الاقوامی

دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ”ورلڈ ٹیچرز ڈے” کل (5 اکتوبر) کو منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اساتذہ کرام کی عظمت کے اعتراف میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

قومی اخبارات اساتذہ کرام کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا سے بھی خصوصی رپورٹس نشر ہوں گی۔

ورلڈ ٹیچرز ڈے ہر سال 5 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے، بعض ممالک میں اس دن کی اہمیت کے پیش نظر تعطیل بھی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دس سالہ تجربہ، دس کلومیٹر پیدل سفر اور دس ہزار تنخواہ

ایک ہاتھ دونوں ٹانگوں سے محروم مفت پڑھانے والے استاد

دنیا بھر میں اساتذہ تنظیمیں یہ دن اہتمام سے مناتی ہیں، پشاور میں بھی یوم اساتذہ کے حوالے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، اس دن کے منانے کا مقصد اساتذہ کو تعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کا یہ سلسلہ کو جاری رکھیں گے۔

”یونیسکو” کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ 1994ء سے ہر سال باقاعدگی سے منایا جا رہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button