خیبر پختونخوا

نوشہرہ، نو سالہ بچی چچا زاد کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار

نوشہرہ کے علاقے ترخہ میں نو سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔ ملزم بچی کا چچازاد ہے۔

گزشتہ روزمسماۃ (ش)نے تھانہ اکبر پورہ میں آکر رپورٹ درج کی کہ 26-06-2020کو میری بیٹی 09سالہ بیٹی (خ) روتے ہوئے گھر آئی اور رو رہی تھی۔ میرے پوچھنے پر بتایا کہ چچا زاد مجھے کھیتوں کی طرف لے گیا تھا اور وہاں میرے ساتھ زبردستی بد فعلی کی۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ لڑکا خاندان کا تھا تو خاندان والے صُلح کروا رہے تھے۔اسلئے رپورٹ درج کرانے میں دیری ہوئی۔بچی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال بیھجا گیا ہے۔میڈیکل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے طیب جان DSPپبی کی سربراہی میں درویش خان SHOاکبرپورہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ پولیس تفتیشی ٹیم نے فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر مختلف جگہوں پر چھاپے لگائے۔

پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کا رلاتے ہوئے ملزم بلال ولد اقبال ساکن وکیل آباد ترخہ کو گرفتار کرلیا۔ملزم متاثرہ بچی کا چچا زاد ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button