بین الاقوامی

کورونا وائرس: امریکا میں خدمات پر پاکستانی طالبہ کے لیے اعزاز

عالمی وبا کورونا سے نمٹنے والے فرنٹ لائن فائٹرز کو بسکٹس عطیہ کرنے والی پاکستانی نژاد نوعمر لیلیٰ خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں اعزاز سے نوازا۔

امریکا میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ہیروز کو سراہنے کے لیے سرکاری طور پر  ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 10سالہ پاکستانی نژاد امریکی نوعمر لڑکی لیلیٰ خان کو طبی عملے اور فائر فائٹرز کو عطیہ دینے پر اعزاز سے نوازا۔

تقریب میں لیلیٰ کی خدمات کے اعتراف میں ٹرمپ نے انہیں خود تعریفی سند عطا کی اور ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ امریکا میں جاری گرلز سکاؤٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ لینے والی لیلیٰ خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خدمات پیش کرنے والے مقامی طبی عملے اورفائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گرلز سکاوئٹس کوکیز (بسکٹ ) کے 100 باکسز اور تشکر کےکارڈز پیش کیے تھے۔

پاکستان میں واقع امریکی سفارتخانے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  لیلیٰ خان اور ٹرمپ کی تصویر  کے ساتھ پیغام بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ ہرسال امریکا بھر میں جنوری سے اپریل تک ہونے والی گرلز سکاوٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم کے دوران 10لاکھ سے زائد لڑکیاں 20 کروڑ سے زائد کوکیز باکسز فروخت کرکے 800 کروڑ ڈالرز مالیت تک کے عطیات جمع کرتی ہیں۔ کوکیز باکس کی فروخت سے جمع ہونے والی رقم فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button