بین الاقوامی

ایچ آئی وی کی طرح شاید کورونا بھی کبھی ختم نہ ہو: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس شاید کبھی بھی ختم نہ ہو اور دنیا کو اس کے ساتھ ہی جینا پڑے گا۔ ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈبلیوایچ او مائیکل ریان کا جینیوا میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانی آبادی میں ایک نیا وائرس داخل ہواہے لہذا پیش گوئی کرنا مشکل ہےکہ وائرس پر کب تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

مائیکل ریان نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ ایچ آئی وی کی طرح شاید کورونا بھی کبھی ختم نہ ہو اور دنیا کی پوری آبادی کو اس کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ہمارے معاشرے میں ایک اورمستقل وبا کی شکل اختیارکر سکتا ہے، جیسے ایچ آئی وی ختم نہیں ہوا اور ہمیں اس کےساتھ رہنا پڑا۔

ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ پابندیوں میں نرمی سے وبا کی دوسری لہر نہ آنے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، بہت سےممالک چاہیں گےکہ پابندیوں سے باہر آئیں، لیکن ہماری سفارش ہےکسی بھی ملک میں انتباہ اعلیٰ سطح پر ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 44 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 2 لاکھ 98 ہزار سے زیادہ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button