بین الاقوامی

جرمنی میں دہشت گردانہ واقعے کے خلاف ڈارمسٹڈ میں احتجاج

 

جرمنی کے مغربی شہر ڈارمسٹڈ کے برگر ماسٹر وانتطامیہ کہ جانب سے گزشتہ روز ہانو شہر میں رونما ہونے والے دہشگردانہ واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ وریلی نکالی گئی۔

ریلی میں مختلف ممالک و مذاہب کے باشندوں نے شرکت کی اور دہشتگردانہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ہانو شہر میں گزشتہ روز رونماہونے والے دہشتگردانہ واقعے میں 9 افراد جاںبحق اور گیارہ سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ایسے واقعات کے روک تھام کے لیے ڈارمسٹڈ کے انتظامیہ کی جانب سے مختلف انسانی حقوق کی تنظمیوں، مذہبی اداروں اورمختلف ممالک کے باشندوں کو مدعو کیا گیا۔

ریلی میں مذہبی فرقوں سے بالاتر ہوکر بھر پور شرکت کی  ریلی کے شرکاء نے دہشتگردانہ کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔احتجاجی مظاہرے میں ھم ھیں پاکستان تنظیم نے پاکستانی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

ریلی شہر کے وسط سے شروع ہوکر مرکزی شاہراہوں سے گرزتے ہوئے برگر ماسٹرکے دفتر پر اختتام پزیرہوئی۔ ریلی سے مختلف ممالک رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئےدہشت گردی کی شدید الفاظ مذمت کی اور اعادہ کیا کہ جرمنی میں نسل پرستی اور نفرت کو پنپنے نہیں دیا جائے گاجرمنی میں ہر شہری کو شخصی ازادی حاصل ہے اور رہے گی۔ ہانو شہر بہیمانہ فعل کی شدید مذمت کی گئی ۔ ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں ہر نسل ہر قومیت کے لوگ شامل تھے۔

نسل پرستی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلی میں ہم ہیں پاکستان کے بانی محمود سعید  سوشل ایکٹوسٹ ثمر خان نے ہانو واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کے لئے پاکستان اور پاکستانی ھمیشہ صف اول میں کردار ادا کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ہانوشہر میں ہونے والے واقعہ نے تمام انسانوں کو سوچنے پر مجبور کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button