بین الاقوامی

یوکرینی جہاز ایرانی میزائل نے گرایا: برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ کو شک

 

 مغربی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ آٹھ جنوری کو ایرانی دارالحکومت تہران سے کیف جانے والی یوکرین کی بین الاقوامی ایئر لائن کی پرواز 752 کو ایرانی میزائل نے نشانہ بنایا تھا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا: ’ایسی اطلاعات ہیں کہ ایرانی حدود میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے اس پرواز کو گرایا گیا اور ’یہ شاید غیر ارادی طور پر ہوا ہوگا۔‘

بورس جانسن نے مزید کہا: ’ہم کینیڈا اور اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور اب ایک مکمل اور شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔‘ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اس حادثے میں چار برطانوی ہلاک ہوئے۔

اس حوالے سے مزید تفصیل جاننے کے لیے اس لنک پرکلک کریں: ایران کی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری لینے سے سختی سے انکار کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button