صحت

پشاور سمیت ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

 

وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے مطابق کراچی، راوالپنڈی ،چمن اور پشاور میں جینیاتی طور پر افغانستان میں موجود پولیو وائرس کے نمونے پائے گئے ہیں۔

نگران وزیر صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 43 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے جو بہت تشویشناک ہے۔ نگران وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کا حساس ترین پولیو سرویلنس نظام قائم ہے۔ نمونوں میں وائرس کی تصدیق ظاہر کرتی ہے کہ یہ نظام مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے۔

ندیم جان کا کہنا تھا کہ ماحول میں وائرس کی موجودگی ہر بچے کے لیے خطرہ ہے۔ پولیو لا علاج ہے اور صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے رواں سال کئی پولیو مہمات کا انعقاد کیا ہے، نومبر میں جن علاقوں میں وائرس ہوگا وہاں انسداد پولیو مہم میں ویکسین دیں گے۔

خیال رہے ملک میں رواں سال اب تک تین پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں، تینوں کا تعلق ضلع بنوں سے ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button