جرائم

پشاور: جنسی زیادتی کے بعد قتل کی گئی 8 سالہ بچی کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

 

پشاور ہائی کورٹ نے 8 سالہ بچی پر جنسی تشدد اور قتل کرکے جلانے کے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور جرمانے کا حکم دے دیا۔ آج جمعرات کے روز جنسی تشدد کے بعد بچی کو قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ جج حنا مہوش نے کی۔

پولیس کے مطابق عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم آصف کو تین بار سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ملزم آصف رضا عرف ملنگ نے 8 سالہ بچی کو جنسی تشدد کے بعد قتل کیا تھا۔ ملزم نے بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش جلائی تھی۔

بعد ازاں ملزم نے جلی ہوئی نعش قبرستان میں پھینک دی تھی۔ ملزم کے خلاف تھانہ بڈھ بیر میں 302,364 اور 376 سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے کے بعد ملزم کو تین بار سزائے موت کی سنادی۔ واقعہ 18 نومبر 2020 کو پیش آیا تھا۔ واقعے کے خلاف علاقے کے عوام نے کوہاٹ روڈ پر احتجاجی دھرنا بھی دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button