صحت

رواں سال کا تیسرا پولیو کیس بھی بنوں سے رپورٹ

 

ملک میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق تیسرا کیس ضلع بنوں کے یوسی غوڑہ بکاخیل میں رپورٹ ہوا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں پاکستان کی نیشنل پولیو لیبارٹری نے جنوبی خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں (یو سی غوڑہ بکاخیل) سے تعلق رکھنے والی 18 ماہ کی بچی کے پاخانے کے نمونے سے ٹائپ 1 وائلڈ پولیو وائرس (WPV1) کی تصدیق کی ہے۔ بچی کو 13 ستمبر 2023 کو فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے نمونے لینے کے بعد اج ضلع بنوں اور پاکستان سے اس سال یہ تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
پولیو وائرس کے تینوں کیس تحصیل بکاخیل کے یونین کونسل غوڑہ بکاخیل سے رپورٹ ہوئے۔ جینیاتی طور پر یہ کیس 2023 کے دوسرے پولیو کیس سے منسلک ہے۔ پولیو وائرس کا دوسرا کیس اگست کے مہینے میں 4 سالہ بچی میں رپورٹ ہوا تھا۔

خیال رہے پولیو جیسے معذی مرض کے وائرس کے خاتمے کے لئے 2 اکتوبر سے ملک گیر اسپیشل پولیو مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button