جرائم

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک

 

ضلع  ٹانک کے علاقے پیزو میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں، بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button