صحت

پاکستان میں کورونا کی شرح 4 فیصد کے قریب پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17 ہزار 640 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے694 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ  صحت کا بتانا ہےکہ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی شرح 3.93 فیصد رہی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کورونا میں مبتلا ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہےکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی اس وقت کورونا کی چھٹی لہر کی لپیٹ میں ہے جہاں سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button