صحت

خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے پہلی ہلاکت

 خیبر پختو نخوا میں ڈینگی وائرس سے  رواں سال پہلی موت کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں، ہلاکت ایبٹ آباد میں رپورٹ ہوئی ہے جبکہ خاتون کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں 178 ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ، پشاور اور نوشہرہ میں 41 ،41، بونیر میں 12،مردان 37 ،خیبر اور صوابی میں 8،8   ڈینگی کیسزر پورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے کے 28اضلاع ڈینگی وائرس سے متاثر ہیں جبکہ پشاور کے 12علاقوں کو  ڈینگی کے لیے ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button