سیاست

ملک میں پٹرول 4 روپے مزید مہنگا

 حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 127.30 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 122.4، مٹی کا تیل 99.31 اور لائٹ ڈیزل 99.51 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button