جرائم

صوابی: زنجیروں میں جکڑی خاتون کو پولیس نے بازیاب کرالیا

صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں پولیس نے زنجیروں میں جکڑی خاتون کو بازیاب کرالیا۔ ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کے مطابق والد اور بھائیوں نے خاتون کو زنجیروں سے باندھ کر حبس بےجا میں رکھا ہوا تھا۔

پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد کاروائی کی گئی اور خاتون کو بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس کے مطابق سوتیلی ماں کا رویہ اس کے ساتھ اچھا نہ ہونے کی وجہ سے والد اور بھائیوں نے اسے زنجیروں سے باندھ دیا تھا۔ ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان نے ایس ایچ او لاہور الطاف خان ،لیڈی کنسٹبل و دیگر پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ویران کمرے میں خاتون کو زنجیروں سے باندھا گیا تھا، جہاں نہ تو بجلی تھی نہ کوئی اور سہولت، چارپائی کے ساتھ زنجیر باندھ کر متاثرہ خاتون کو جکڑ لیا گیا تھا. پولیس نے زنگ سے آلود زنجیر کو توڑ کر لڑکی کو بازیاب کرایا۔

متاثرہ خاتون مسماة (ن) بعمر تقریبا 30,31 جس کو گھریلو ناچاکی کی بناء پر طلاق ہو کر والد کے گھر واپس آکر رہ رہی تھی۔

ملزمان والد محمد ایوب اور اس کے دونوں بیٹوں سیف اللہ اور فضل اللہ ساکنان جلسئی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس طرح کا فعل غیر اسلامی، غیر قانونی اور معاشرتی اقدار کے خلاف ہے.

ڈی پی او صوابی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چاردیواری کے اندر اس طرح ظلم و جبر کے خلاف مقامی پولیس کی آواز بنیں اور بروقت اطلاع دیں اور ایک فرض شناس شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button