فاٹا انضمامقبائلی اضلاع

ضلع خیبر، تیراہ میدان میں پولیس سٹیشن کا افتتاح

ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے وادی تیراہ میدان میں نئے پولیس سٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔

نمائندہ تی این این کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کمشنر امجد علی 105 بریگیڈ کے وقاص اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر ڈاکٹر محمد اقبال نے کیا۔

اس موقع  پر مقامی ملکان اور پولیس افسران کی جانب سے مہمانان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران سی سی پی پشاور نے تھانے کی ریکارڈ برانچ، محرر، سٹاف اور تھانے کی عمارت  کا جائزہ لیا، سی سی پی نے کہا کہ اس دور افتادہ علاقے میں پولیس سٹیشن کا قیام سیکورٹی فورسز اور مقامی لوگوں کی قربانیوں کا صلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں پولیسنگ نظام تیزی سے جاری ہے جو ہمارے ڈپارٹمنٹ کے لئے اعزاز کی بات ہے، پولیس سٹیشن کے قیام سے یہاں مقامی لوگوں کو انصاف کے حصول میں آسانی پیدا ہو گی، آج کا دن ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے، پچھلے ادوار میں یہ علاقہ کافی پسماندہ رہا ہے، اب پولیس سٹیشن کے قیام سے علاقے میں ترقیاتی کاموں میں بھی تیزی آئے گی۔

ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنے خطاب میں تھانے میں آنے والے سائلین کے لئے آسانیاں پیدا کرنے اور ان کی ہر ممکن قانونی امداد کرنے کی  خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وادی تیراہ  کے عوام امن پسند ہیں، کوشش ہو گی کہ بعض مسائل کو علاقائی رسم و رواج کے مطابق حل کریں، نئے نظام میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے، امیر اور غریب کے  لیے ایک ہی قانون  ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے قبائلی عمائدین، عوام اور سابق خاصہ دار و لیویز فورس کے اہلکاروں نے بے پناہ قربنیاں دیں، کم وسائل کے باوجود بھی خیبر پولیس نے بہترین ڈیوٹیاں سرانجام دی ہیں، اہلکاروں کیلئے  ٹریننگ کا سلسہ بھی شروع ہو چکا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا جا سکے اور صوبے کی دیگر پولیس کی طرح خیبر پولیس بھی ایک پروفیشنل فورس بن کر ابھرے۔

آخر میں آپ نے پرتپاک استقبال کرنے پر قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آپ سب علاقے میں بہتری کے لیے خیبر پولیس کا ساتھ دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button