فاٹا انضمامقبائلی اضلاع

فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 94 ملازمین سرپلس قرار، محکمہ اسٹیبلشمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی ادارے ایف ڈی اے کے خاتمے کے ساتھ ادارے کے 94 ملازمین کو سرپلس قرار دیکر ایسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ ایسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان ملازمین کو دوسرے اداروں میں تعیناتی تک ایسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سرپلس پول میں رکھا جائے گا۔

ان ملازمین میں ایک گریڈ 18، آٹھ گریڈ 17 کے افسران، 33 گریڈ سولہ اور باقی کلاس فور ملازمین شامل ہیں۔

خیال رہے کہ قبائلی اضلاع کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد مختلف اداروں کے انضمام کا عمل ابھی تک جاری ہے۔ فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے خاتمے اور ملازمین کو خیبرپختونخوا کے مختلف اداروں میں ایڈجسٹ کرنے کا اعلان تقریباؑ ایک سال پہلے کیا گیا تھا جبکہ اتھارٹی کے باقاعدہ خاتمے کے لئے قانون سازی امسال عمل میں لائی گئی ہے۔

ایف ڈی اے کے ان 94 ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کے عمل کو آسانی سے آگے لے جانے کے لئے محکمہ ایسٹیبلشمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں اور ان تمام ملازمین کو اپنی سروس کے اصل دستاویزات کے ہمراہ انہیں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button